مٹہ، مٹہ ا شاڑی جلالہ کی مقام پر ٹریفک کا المناک حادثہ،ایک بچہ جان بحق ،سات افراد زخمی،زخمیوں میں تین کی حالت تشویش ناک ، مٹہ ہسپتال سے سیدوشریف ہسپتال منتقل، مٹہ کے علاقے اشاڑی جلالہ میں پیند ے ادم شاہ نوخارہ سے مٹہ انے والی ڈائینااور موٹر کار میں تصادم ہواجس کے نتیجے میں 8ماہ کے بچی ربیا ولد سلطان محمود سکنہ پیندے نوخارہ موقع پر جاں بحق اور تین خواتین 2 بچے اور 2 نوجوان زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت زیادہ خراب ہونے کے وجہ سے سیدوہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر مٹہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں عینی شاہدین کے مطابق موٹر کار ڈرائیور امجد علی ولد محمود سکنہ پیند ے اور ڈایئنا ڈرائیور پیر محمد ولد میاں گل سکنہ ادم شاہ اپس میں رشتہ دار ہیں اور سڑک پر ایک دوسرے کے ساتھ او ر ٹیک کر رہے تھے جس کے نتیجے میں یہ حادثہ رونما ہوا ۔زخمی ہونے والے افراددو گھرانوں کے ہیں اور اپس میں رشتہ دار ہیں پولیس نے رپورٹ درج کر کے مذید معلومات شروع کر دی۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتی ہی تحصیل ناظم عبداللہ خان اور نائب ناظم محمد حکیم مٹہ ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کی فوری اور بروقت علاج کرنے کی بھی ھدایات جاری کردی ۔
958 total views, no views today


