سوات، اہل قلم کو اسلحہ کے نوک پر زدکوب کرنا قابل مذمت ہے،صحافی و کالم نگار امجد علی سحاب پر تشدد کرنے والے شخص کو فوری طور پر گرفتار کرکے اس سے کیمرہ و لیپ ٹاپ برآمد کی جائے،اعلیٰ حکام صحافیوں کو دوبارہ سیکورٹی فراہم کرے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہو،ان خیالات کا اظہار سعودی عرب میں مقیم سوات سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی حسن چٹان نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ صحافی معاشرے میں غلط و صحیح کاموں کے نشاندہی کرکے ہزاروں لاکھوں لوگوں کے ترجمانی کرتے ہیں سوات میں صحافت کرناانتہائی مشکل ہے باوجود اس کے سوات کے صحافی خدمت خلق جاری رکھے ہوئے ہیں ،امجد علی سحاب پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے سوات پولیس مذکورہ شخص کو فوری پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں انہوں نے مزید کہا کہ اخبار ات کے دفاتر کو دوبارہ سیکورٹی فراہم کئے جائیں تا کہ دوبارہ ایسے واقعات رونما نہ ہو،ادھر سعودی عرب کے صوبہ حائل میں اے این پی کا اہم اجلاس زیرصدارت جنرل سیکرٹری امان الدین خان فتح خانخیل منعقد ہوا جس میں امجد علی سحاب پر حملہ کی شدید مذمت کی گئی اور ملزم کے گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
724 total views, no views today


