مینگورہ، ثقافتی ورثے کی احیاء کیلئے محکمہ ثقافت کی کا وشیں قابل ستا ئش ہیں ۔سوات کے تحصیلوں میں مشاعروں کے انعقاد سے علاقے میں مقامی سطح پر ادبی سر گر میاں بحال ہوں گی جس سے معاشر ے میں امن وبرداشت کو فروغ ملے گا ۔ان خیالا ت کا اظہا ر ایچ پراجیکٹ کے تحت سوات یوتھ فرنٹ کے زیر اہتمام مقامی ادبی تنظیمو ں کے اشتراک سے بریکوٹ میں منعقد مشاعرے ’’ رائحی چی مینہ مینہ شو ‘‘ کے صدر مجلس ممتازشاعر صابر آحمد صابر نے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا شعراء کرام اپنے معاشرے کے ترجمان ہو تے ہیں ۔لہذا شعراء گل ویلبل کو موضوع سخن بنا نے کے علاوہ سلگے عوامی مسائیل کو بھی موضوع سخن بناکرعوامی مسائیل اُجاگرکرنے کیلئے اپناکردار اداکریں ۔مشاعرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سوات یوتھ فرنٹ کے پروگرام افیسر حارث بدر نے محکمہ ثقافت خیبر پختو نخوا کے ثقافتی ورثے کی احیاء کے پروگرام کے تحت ایس وائی ایف کے اشتراک سے سوات میں جاری سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے مستقل میں بھی ثقافتی سرگرمیوں جاری رکھننے کے عزم کااعادہ کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائیض سوات ادبی ثا نگہ کے صدراور ممتاز شاعر ظفر علی ناز نے عمد گی سے سرانجام دیئے اور مشاعرے میں زیا دہ سے زیادہ شہریوں او رشعراء کرام کے شرکت یقنی بنانے کیلئے امان روم خان جی ،فضل ربی شباب اور اُن کے ساتھیوں نے اپنا کردا ر بخوبی اداکیا ۔مشاعرے میں 33شعراء کرام صابر اُستاذ ،غفور بابا ، فضل نعیم نعیم ، ظفرعلی ناز،امان روم خان جی ،فضل ربی اشباب ،افضل محمد جلا لی ، نسیم علی نسیم ،میاں اخون خیل، ہاشم علی خان ، میاں گل شیرین ،نثار علی نثار، اختر منیر نادان ودیگر نے اپنا خوبصور ت اور عمدہ کلا م پیش کرکے مشاعر ے کے شرکا ء سے زبر دست دادوصول کی ۔مشاعرے میں مقامی صحافیوں، منتخب عوامی نما ئندوں او رمختلف مکتبہ فکرکے لوگوں نے بڑ ی تعداد میں شر کت کرکے مشا عریں کے رونق کو دبالا کیا ۔مقامی لوگوں نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ سوات کے مخدوش حالا ت کے بعد یہا ں ادبی سرگرمیاں ختم ہو کر رہ گئی تھیں اس مشاعرے کے انعقاد سے یویہاں ادبی سر گرمیاں ایک بارپھربحال ہو گی ہیں ۔لہذا یہ سلسلہ جاری رہنا چائیے ۔
955 total views, no views today


