خوازہ خیلہ ، خوازہ خیلہ کے علاقہ لنگر میں واقع گور نمنٹ گرلز ہائی سکول میں پاک آرمی کے تعاون سے تعمیراتی کام کے ایک پروجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ، پروجیکٹ مکمل ہونے پر پاک آرمی کے زیر اہتمام ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں میجر جنرل نادر خان ، بریگیڈر اسد ، کرنل ساجد ، ضلعی ناظم اعلیٰ محمد علی شاہ خان ، ڈی سی سوات، تحصیل ناظم عثمان علی خان ، ڈی اے او جمعہ خان، اے ایس ڈی ای او ایجوکیشن محمد لائق خان ، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ زبیرنیازی، مصالحتی کمیٹی کے کوارڈنیٹر محمد علی خان اور علاقہ مشران نے شرکت کی ، اس موقع پر میجر جنرل نادر خان کو سکول میں تعمیراتی کا م کے حوالے سے بریفنگ دے دی گئی اور ،سکول میں بنائے گئے کمروں ،کھیل کے میدانوں کا معائنہ کیا ، اس موقع پر میجر جنرل نادر خان نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے سوات سے دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ یہاں پر تعمیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں تھوڑے عرصے میں تزئن وآرائش اور تعمیراتی کام مکمل کیا ہے ، جس سے بچیوں کے تعلیم پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ، انہوں نے کہا کہ خوازہ خیلہ تحصیل کو ایک ماڈل تحصیل کے طور پر پیش کرینگے ، جبکہ یہاں پر ندی کے آرپار ٹپ ٹائلز لگانا ، روڈپر ٹریفک کنٹرول کرنااور تعلیم و صحت کے مراکز میں تعمیراتی کام کے علاوہ اور کئی منصوبے زیر غور ہے جس پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا،سکول کے میں تقریب کے بعد میجر جنرل نادر خان ایک غریب بیوہ کیلئے پاک آرمی کے جانب سے تعمیرکی گئی گھرکا معائنہ کیا، یاد رہے کہ یہاں پر پاک آرمی نے مزید4 غریب گھرانوں کیلئے رہنے کیلئے گھر تعمیر کرکے دیئے ہیں ، علاقے کے لوگوں نے پاک آرمی کے طرف سے علاقے میں تعمیراتی کاموں اور غریب بیوہ کیلئے گھر بنانے کو سراہا ۔
668 total views, no views today


