مینگورہ، سوات میں محکمہ صحت نے پولیوقطرے پلوانے کے ساتھ ساتھ بچوں کوآئی پی وی ٹیکے لگوانے کا بھی اعلان کردیا،اس حوالے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سیدعلی خان نے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر ای پی آئی ڈاکٹر انور جمال اورڈاکٹر کفایت اللہ کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پولیوکیخلاف چلائی جانے والی مہم میں چودہ ہفتوں کے بچوں کو آئی پی وی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے جس کیلئے ساڑھے چودہ سوافرادکو تربیت دی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ 2018تک بچوں کو پولیو قطروں کیساتھ ساتھ یہ ٹیکے بھی لگائے جائیں گے اور بعدازاں او پی وی بندکرکے ٹیکے لگوانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،انہوں نے کہاکہ مذکورہ ٹیکے کے کوئی مضراثرات نہیں بلکہ اس سے بچوں کی قوت مدافعت بڑھے گی اوران کے جسم میں امراض سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیداہوگی،انہوں نے کہاکہ آئی پی وی ایڈوانس ممالک میں پہلے سے ہورہی ہے تاہم اب یہ سلسلہ پاکستان میں بھی شروع کیاگیا ہے ،انہوں نے کہاکہ سوات میں 2014کے بعد پولیوکا کوئی کیس سامنے نہیں آیا اور پولیو کیخلاف جس کامیابی کے ساتھ مہم جاری ہے تو اس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ بہت جلد سوات پولیوسے مکمل پاک ہوجائے گا،انہوں نے اپیل کی کہ والدین اور عوام بچوں کو پولیوقطرے پلوانے کیساتھ ساتھ انہیں آئی پی وی ٹیکے ضرور لگواکر مہم کی کامیابی میں کرداراداکریں۔
478 total views, no views today


