مینگورہ، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقات ، 4 مارچ سے سوات میں سی این جی اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ ، ٹرانسپورٹروں اور گاڑی مالکان کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کمشنر ملاکنڈ ڈیژن کیپٹن (ر) عثمان گل سے ملاقات کی جسمیں سی این جی اسٹیشنوں کی بندش کے باعث مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ چار مارچ سے سوات میں سی این جی دن کے اوقات میں سی این جی اسٹیشنوں کی بندش کا فیصلہ واپس لے لیاگیا ، ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے باعث انتظامیہ نے دن کے اوقات میں سی این جی اسٹیشنوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم موسم خوشگوار ہونے کے بعد اب ہم نے ٹرانسپورٹروں ، ڈرائیوروں اور گاڑی مالکان کو درپیش مشکلات کے پیش نظر اب 4 مارچ کو دن رات سی این جی اسٹیشنوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
652 total views, no views today


