سوات، شہید صحافیوں کے خاندانوں اور ضرورت مند صحافیوں کی فلاح و بہبود، ہم کشکول رکھنے کی بجائے اپنے پیروں پر خود کھڑے ہوں گے، صحافی بھائیوں کی خدمت کریں گے، ایوانوں میں بیٹھے لوگ ہم صحافیوں کے ذریعے اوپر تک پہنچتے ہیں، مگر بوقت ضرورت ہمارے کام نہیں آتے، سراج الدین شہید کی قربانیوں اور صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ریحام خان نے فاؤنڈیشن کا اعلان بھی کیا۔
سوات کے سینئر صحافی سراج الدین شہید کی آٹھویں برسی کے موقع پر منعقدہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان، سینٹر شاہی سید، سینٹر کریم خواجہ، ایم ڈی، اے پی پی مسعود ملک، سینئر صحافی حامد میر، سینئر صحافی سلیم صافی، نیشنل پریس کلب کے سابق صدر شہریار خان، نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم، سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر علی رضا علوی، پی ایف یو جے کے سابق جنرل سیکرٹری شمس الاسلام ناز نے خطاب کرتے ہوئے سراج الدین شہید کے صاحبزادہ ہارون سراج کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد شہید صحافیوں کے خاندانوں اور ضرورت مند صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے فاؤنڈیشن کام شروع کرے گی۔ ہم حکومت کے آگے کشکول رکھنے کی بجائے اپنے پیروں پر خود کھڑے ہوں گے اور اپنے صحافی بھائیوں کی خدمت کریں گے۔ ایوانوں میں بیٹھے ہوئے لوگ ہم صحافیوں کے کندھوں پر سیڑھیاں رکھ کر اوپر چلے جاتے ہیں مگر ضرورت پڑنے پر ہمارے کام نہیں آتے۔ سراج الدین شہید کی قربانیوں اور صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ریحام خان نے فاؤنڈیشن کا اعلان کیا۔ حامد میر نے پہلے ہی میڈیا پاؤن کا اپنا پلاٹ ایسے کاموں کیلئے وقف کیا ہوا ہے جبکہ سینٹر شاہی سید نے فاؤنڈیشن کے نیشنل پریس کلب کے زیرنگرانی قائم خصوصی پروگرام کیلئے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر سراج الدین شہید کے صاحبزادے صحافی ہارون سراج نے اپنے والد محترم کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی دہشت گردوں کے خلاف قلم کے جہاد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سینٹر خواجہ کریم نے کہا کہ ہم سینٹ میں خصوصی بل کا اہتمام کریں گے۔ سینٹر شاہی سید نے دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی نیشنل پارٹی نے چودہ سو کے قریب شہید کر دیئے ہیں مگر ان کے خاندانوں کا کوئی بھی پرسان حال نہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن حامد میر نے کہا کہ اس وقت ضرورت ہے کہ ہم آج سے عملی اقدامات اٹھائیں اور سراج الدین شہید کے لواحقین کے ساتھ مدد کریں۔ انہوں نے سراج الدین شہید کے صاحبزادے ہارون سراج الدین کے نقش قدم پر ان نامساعد حالت میں بھی گامزن ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ شہید سراج الدین کی قربانی کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گی اور ہماری کوشش ہوگی کہ مزید صحافی دہشت گردوں کا نشانہ نہ بنیں۔
273 total views, no views today


