مینگورہ، اجمل خان آف شاہدرہ مینگورہ کی والدہ ماجدہ بقضائے الٰہی وفات پاگئیں،مرحومہ کو گذشتہ روز سینکڑوں اشکبارآنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا گیا ،نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،مرحومہ کی فاتحہ خوانی نورمسجد شاہدرہ مینگورہ میں ہورہی ہے،ادھر مینگورہ کے سرگرم سماجی کارکن نیازمحمدنے ان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے،ایک تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اجمل خان اور ان کے غمزدہ خاندان کے ساتھ اس بڑے غم میں برابر کے شریک ہیں اورمرحومہ کی مغفرت کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگورہیں گے۔
608 total views, no views today
Comments


