بریکوٹ ، پاکستان تحریک انصاف کا جنون ختم ہونے والوں کا خواب ادھورا رہ گیا ۔سوات پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اور آج کے ورکرز کنونشن نے ثابت کردیا کہ پختون قوم کے نام نہاد علمبردار ،روٹی کپڑا اور مکان ،پاکستان کے خالق جماعت اور دیگر اسلا م کے ٹھیکیدار وں عوام کو دھوکہ اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔صوبائی حکومت کے پالیسوں سے سواتی عوام مکمل طور پر مطمئن ہیں ۔بلدیاتی الیکشن میں سہ فریقی اتحاد اور چار فریقی اتحاد کے باوجود سوات میں پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ بلدیاتی سیٹیں جیت گئیں ہیں اور بعض حلقوں پر پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو شکست دی وہ اپنے آپ کو پارٹی کے مخلص قرار دیتے ہیں مگر اصل میں وہ آستین کے سانپ ہیں ۔پارٹی ورکرز مزید ان کے جھوٹے نعروں اور منفی پروپیگنڈوں میں نہ آئیں ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی ،ڈیڈک چیرمین کرک گل صاحب خان ختک ،ایم این اے جنید اکبر ،ایم پی اے عزیز اللہ خان گران ،سابق ضلعی جنرل سیکرٹری سعید خان ،یوتھ ضلعی صدر آصف شہزاد کے علاوہ دیگر نے بریکوٹ سٹیڈیم میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر قانون امتیاز قریشی ،تحصیل ناظم گوہر ایوب ،نائب ناظم ڈاکٹر عزت الرحمان ،ضلعی اقلیتی کونسلر بلدیو کمار ،ضلعی کونسلر سید باچا حسین ،اقبال محمود ،فواد خان ،نائب ناظم واجد خان کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ورکرز کنونشن سے خظاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ صوبائی حکومت کے عوام دوست پالیسوں کی بدولت آج لوگ جوق درجوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں کیونکہ ماضی میں مختلف پارٹیوں نے پختونوں کے حقوق کے حصول روٹی کپڑا مکان ،اسلام کے نام پر ووٹ لینے والوں کے علاوہ دیگر جماعتوں نے قوم کو ریلیف کے بجائے مزید مشکلات میں دھکیل دیا جس کی وجہ سے آج معاشرہ مسائل کے دلدل میں پھنس چکاہے ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں میں اصلاحات کررہے ہیں تاکہ سرکاری ادارے عوام کے لئے رحمت بنے نہ کہ عوام کے لئے زحمت بنے ۔ضلعی ناظم اختیار ات کے حصول کا واویلہ بلاجوا ز ہے کیونکہ صوبائی حکومت نے چار ماہ قبل ضلعی ناظم کو فنڈ ز ریلز کردیا ہے مگر اس میں یہ صلاحیت نہیں ہے کہ وہ فنڈز کا صحیح استعمال کرے اگر تین ماہ میں اس فنڈ کو استعمال نہیں کیا گیا تو فنڈز لیپس ہو کر ضلع سوات کے عوا م کا سخت نقصان ہو جائے گا۔ضلعی ناظم کے نظر میں اختیار ات پوسٹنگ ٹرانسفر اور پروٹوکول ہے مگر ہم انہیں کہتے ہیں کہ اصل اختیارات عوام کی خدمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکن ممبرسازی بڑی تعداد میں کرے تاکہ ہم تحصیل کے سطح سے لے کر صوبائی سطح تک صحیح قیادت کا چناؤ کریں ۔کارکن کسی سازشی عناصر کے سکنجے میں نہ آئیں کیونکہ ہمارا مقصد چیرمین عمران خان کے خوابوں کے تعبیر کرنا ہے ۔اس موقع پر سوات کے معروف جنرل کونسلر سپین خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ رپورٹ ریاض احمد سوات نیوز ڈاٹ کام
610 total views, no views today


