سوات، گرمی کے آمد ،تاریخی درسگاہ جہانزیب کالج کے طلبہ وطالبات چار مہینوں سے خیموں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ،یونیورسٹی لیول کے بے چارے طلباء نامساعد اور مشکلات کے باوجود تعلیم حاصل کرنے میں مگن ہے ،طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ۔اس موقع پر جہانزیب کالج کے طلباء نے سوات نیوز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کا موسم شروع ہونے والاہے اور ہم یونیورسٹی لیول کے طلباء خیموں میں بیٹھ کر اپنے تعلیم حاصل کررہے ہیں
انہوں نے کہا کہ بارش ہوںیا دوسرے نامساعد حالات ہم نے بہت زیادہ سختی برداشت کی ہے اور اب گرمی کا موسم شروع ہونے والا ہے حکومت اور تعلیم کیلئے کام کرنے والے ادارے ہمارے مدد کریں انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چار مہینوں سے زلزلے کے وجہ سے ہم ٹینٹ خیموں میں صحیح طریقے سے اپنا تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے اور ہمیں مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔جب اس حوالے پر پی کے 80سے ممبر صوبائی اسمبلی اور چئیرمین ڈیڈک فضل حکیم نے سوات نیوز ڈاٹ کام کے نمائندے کو کہا کہ سوات یونیورسٹی کے ساتھ بات ہوچکے ہیں اور انشاء اللہ عنقریب جہانزیب کالج کے بلڈنگ میں موجود سوات یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ کو دوسرے جگہ پر تبدیل کیا جائے گا اور خیموں میں پڑھنے والے طلباء آئی ٹی بلاک میں شفٹ ہو جائینگے ۔جبکہ جہانزیب کالج کے پرنسپل پروفیسر ظاہر شاہ سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جہانزیب کالج میں چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیاں جاری ہے پہلے مرحلے میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے ساتھ سوات یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ کو چار مہینوں کا وقت دیا گیا تھا تاکہ وہ دوسرے جگہ میں شفٹ ہوجائے ۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی سوات یونیورسٹی کے انتظامیہ بلاک کو خالی کرکے خیمو ں میں بیٹھے ہوئے طلباء کو شفٹ کیا جائے گا اور گرلز ہاسٹل کو بھی جلد سوات یونیورسٹی سے خالی کرایا جائے گا ۔یاد رہے کہ سوات میں کشیدگی کے حالات میں طلباء نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہے اورآج بھی سوات کے عظیم درسگاہ جہانزیب کالج کے بے چارے طلباء خیموں میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے ۔ رپورٹ وقار احمد سواتی سوات نیوز ڈاٹ کام
264 total views, no views today


