سوات، امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پاک فوج سوات کو ایک صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرہ بنانے میں بھی سر گرم عمل ہے ۔اس مقصد کے تحت سوات کی فٹ بال ٹیم کی آل پاکستان امن فٹبال ٹورنامنٹ کراچی میں شرکت کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب پاک فوج کے زیر انتظام سید وشریف میوزیم میں منعقد کی گئی ۔ پاک فوج کی طرف سے سوات کے فٹبال کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک تقریب منعقدکی گئی ۔ جنہوں نے آل پاکستان امن فٹبال ٹورنامنٹ کراچی میں شرکت کرنی ہے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل علی یاسرتھے اور ان کے علاوہ اسٹنٹ کمشنربابوزائی سوات عبدالناصر خان ، ڈسٹرکٹ چیئر مین فٹبال ایسوسی ایشن افرسیاب نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں پاک فوج کی جانب سے فٹ بال کے18 کھلاڑیوں کو کِٹ دی گئی۔ کرنل علی یاسر نے کہا کہ سوات سپورٹس کے حوالے سے کسی سے کم نہیں اور سوات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، امید کی جاسکتی ہے کہ سوات کی یہ ٹیم اس ٹورنامنٹ کو جیت کر سوات کانام روشن کرے گی۔ آخر میں ڈسٹرکٹ چیئر مین فٹبال ایسوسی ایشن افرسیاب نے پاک فوج کا نوجوانوں کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں پاک فوج کے اس تعاون کامشکور ہوں اور انشاء اللہ یہ ٹورنامنٹ جیت کر ضرور لائیں گے۔
674 total views, no views today


