مینگورہ ، سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے تعاون سے انسرچ کے زیر اہتمام محفل موسیقی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوارڈی نیٹر جاوید الحق نے کہا کہ پشتو ثقافت کے فروغ اور نفرتیں ختم کرنے کیلئے روایتی حجروں کو دوبارہ آباد کرنا ہوگا ، محفل موسیقی کی تقریب مین علاقہ کی عمائدین ، نواجوانوں ، بزرگوں اور سیاسی و سماجی عمائدین کی بھر پور شرکت خوش آئندہ ہے ، اس قسم کی مثبت پروگراموں کے ذریعے نواجوان منفی سرگرمیوں سے محفوظ رہیں گے ، محفل موسیقی پروگرام کا انعقاد حجرہ اقبال محمود رحیم آباد مین منعقد ہوا جس کو علاقے کے عوام اور عمائدین نے بے حد سراہا ۔
796 total views, no views today
Comments


