مینگورہ، ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے فضل حکیم نے کہا ہے کہ تمام درجہ چہارم ملازمین کو ریٹائرمنٹ کوٹہ دیا جائیگا ، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائینگے ، چارکول کا مسئلہ بھی حل کیا جائیگا ، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت تمام ملازمین کو ان کی جائز حق دلا کر دم لیں گے ، ہسپتال میں درجہ چہار ملازمین عہد کریں کہ آئندہ مریضوں کی خدمت میں کثر نہیں چھوڑیں گے اور اپنی ڈیوٹی ایماندار ی سے ادا کریں گے ، ان خیالا کا اظہار انہوں نے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف میں سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے درجہ چہارم ملازمین کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے چارکول کے مد میں 25لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا ، انہوں نے کہا کہ ملازمین کی حق تلفی نہیں کی جائیگی اور تمام جائز مطالبات حل کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ملازمین کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات دیا جائیگا ، درجہ چہارم ملازمین خصوصاً سویپر کو ترقی دی جائیگی ،انہوں نے کہا کہ ملازمین کو فراہم کی جائیگی، تقریب سے صبائی صدر بنی امین اور ایم ایس ڈاکٹر مقصود احمد نے بھی خطاب کیا ، ایم پی اے نے یہ بھی کہا کہ سن کوٹہ بحال رکھا جائیگا ، صوبائی صدربنی امین اور ایم ایس مقصود احمد خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملازمین کے حقوق حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرینگے ، اور تمام مطالبات کے حل کیلئے بھر پور کوشش کی جائیگی ، ہیلتھ الاؤنس کے فراہمی کیلئے 29مارچ کو پشاور میں احتجاج کریں گے ، بنی امین یہ بھی کہا کہ اب ہماری مشترکہ جدوجہد کا اغاز ہوگا، ایم ایس نے کہا کہ ملازمین کے بعض مسائل جن کا تعلق میرے ساتھ ہے ان پر ہمدردانہ غور کر کے حل کئے جائینگے ، تقریب سے میاں گل علیم ، اکبر علی ، صدر مصطفی خان ، جنرل سیکرٹری اختر علی خان ، سرپست اعلیٰ شیر زادہ خان ، سہیل سلطان ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
678 total views, no views today


