سوات، مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں اوارہ کتوں کی بھرمار خصوصا رات کے اوقات میں اوارہ کتوں کیوجہ سے علاقہ مکین مشکلات سے دوچار محلہ زمردکان ،نویکلے ،پیپلز چوک وتکے شاہدرہ اور رنگ محلہ سمیت دیگر علاقوں میں رات کا اندھیرا پھیلتے ہی ہر طرف سے اوارہ کتے سڑکوں اور گلیوں میں نکل اتے ہیں ان کتوں کی موجودگی سے علاقہ عوام خصوصا خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان کتوں کی وجہ سے خوف وہراس پایا جاتا ہے میونسپل ایڈمنسٹریشن نے بھی عوام کو ان اوارہ کتوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے کسی بھی علاقے میں اوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے عوامی وسماجی حلقے ،ضلعی ناظم اورتحصیل ناظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مینگورہ شہر کے عوام کو ان اوارہ کتوں سے نجات دلانے کیلئے باقاعدہ طور پر کتے مار مہم کا اغازکیا جائے۔
704 total views, no views today


