سوات میں قیام امن کیلئے سپیشل پولیس فورس کی قربانیاں لازوال ہے ،گذشتہ دوماہ سے ان کے تنخواہوں کے بندش سراسر نا انصافی ہے،تاحال پولیس افسران کے خاموشی افسوس ناک ہے،ان خیالات کا اظہار نیک پی خیل قومی امن جرگہ کے صدر محمد ادریس خان نے گذشتہ روذ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات میں قیام امن کیلئے سپشل پو لیس فورس نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں اور مخدوش حالات میں تندہی سے اپنی ڈیوٹیاں دی ہیں،گذشتہ دو ماہ سے اس فورس کے اہلکاروں کے تنخواہوں کے بندش اس فورس کے اہلکاروں کے منہ سے نوالا چھینے کی مترادگ ہے ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن اور ڈی پی او سوات اس بارے نوٹس لے کیونکہ تنخواہوں کے بندش کی وجہ سے لاء اینڈ ارڈر کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے،کیونکہ سپیشل فورس کے اہکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہیں اگر اس فورس کے اہلکاروں نے نوکریاں چھوڑ دیں تو سوات کے حالات جو ایک بار پھر خراب ہونے کا خدشہ ہے،جس امن کو ہم نے بے تحاشہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا اس کو برقرار رکھنے میں یہ فورس کلیدی کردار ادا کر رہا ہیں انہوں نے مزید کہا کہاگر فی الفور اس فورس کے تنخواہیں ریلز نہیں کی گئی تو نیک پی خیل امن جرگہ راست اقدام اٹھائے گا۔
606 total views, no views today


