سوات، قومی وطن پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدامین نے کہاہے کہ مینگورہ کے تاج چوک سے لے کر گرین چوک تک دوماہ سے لائنوں میں گندہ پانی آرہاتھاجس کی شکایت ٹی ایم اے کو کی گئی توپانی کی سپلائی مکمل طورپر بند کردی گئی جس کی وجہ سے لوگ بوندبوند کو ترسنے لگے،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانی کی سپلائی کی بندش کے سبب علاقہ میدان کربلا کا منظر پیش کررہاہے مگر ٹی ایم اے حکام کو عوام کی پریشانی کا کوئی احساس نہیں اس سلسلے میں باربار ٹی ایم اے سے رابطہ کیاگیا مگر مسئلہ حل ہونے کا نام نہیں لے رہا،انہوں نے کہاکہ یہاں پر چالیس سال قبل یہ لائنیں نصب کی گئی تھیں جو بوسیدہ اور ناکارہ ہوچکی ہیں مگر نہ تو ٹی ایم اے کو اس کی کوئی پرواہ ہے اورنہ ہی پارساکوئی اقدام اٹھارہاہے بلکہ پارساسیاسی بنیادوں پر کام کررہاہے جو ایک قابل افسوس امر ہے،انہوں نے کہاکہ اگر مذکورہ لائنوں کا مسئلہ حل نہ ہوا اور علاقے کو پینے کے صاف پانی کی سپلائی یقینی نہیں بنائی گئی تو اہل علاقہ احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
530 total views, no views today


