مینگورہ ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع سوات کے حدود میں ادنیٰ معدنیات کی غیر قانونی کان کنی اور اس کی نقل و حمل پر فوری طور پر پابندی عائد کی ہے ۔اس حکم کا اطلاق ان لیز ہولڈرز پر بھی ہوگا جو لیز میں دےئے گئے شرائط کی خلاف ورزی کر ے گا۔حکم کی خلاف ورزی کرنے والو ں کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 188کے تحت کارروائی کی جائے گی۔یہ حکم عرصہ (60)دن کے لئے نافذالعمل رہے گا۔
494 total views, no views today
Comments


