سوات،ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ سوات میں سیدو ہسپتال کی بہتری کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ، ہسپتال کی مد میں ترقیاتی کام کرینگے ، یہ ہسپتال ہم سب کا ہے ، ہسپتال میں سٹاف کی کمی کا مسئلہ بھی حل کای جائیگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو ہسپتال کے دورے کے موقع پر ڈی ایم ایس ملک سعداللہ خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ضلع ناظم نے کہا سیدو ہسپتال میں واٹر فلٹر پلانٹس کی ضرورت ہے ، اسکے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کی فراہمی ضروری ہے ، اس موقع پر ڈی ایم ایس ملک سعد اللہ خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سٹاف کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے تاہم متفقہ طور پر کوششوں سے یہ مسئلہ بھی حل ہو جائیگا ، محمد علی شاہ نے کہا کہ مرکز اور ضلع سطح پر سیدو ہسپتال کی تعمیرو ترقی کیلئے اقدامات کریں گے اور ہسپتال میں غریب لوگوں کی علاج معالجہ پر توجہ دی جائیگی۔
512 total views, no views today


