سوات، چیئرمین ڈیڈک سوات و ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ امسال ڈینگی وائرس کے ممکنہ آمد سے قبل ہمیں تندھی سے تدارک کیلئے توجہ دینا ہوگا ، محکمہ صحت اور نجی ادارے اس سلسلے میں عوام میں شعور و اگاہی پیدا کرنے اور معاشرے کے تمام طبقات کو مہم میں شامل کرنا چاہیئے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں محکمہ صحت اورغیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ڈینگی اور پولیو کے اگاہی مہم کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ضلع ناظم محمد علی شاہ ، اے ڈی سی غلاسعید ، تحصیل ناظم اکرام خان ، ای پی آئی کوارڈی نیٹر اکرام خان ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر سید علی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ امسال ڈینگی وائرس کے ممکنہ آمد سے قبل ہمیں اپنے گھروں ، سکولوں ، دفاتر اور دکانات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے تمام یوسیز میں این جی اوز ، محکمہ صحت اور عوام کے منتخب کونسلرز ملکر ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرینگے، اس موقع پر ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر انورجمال نے ڈینگی اور پولیوکے حوالے سے شرکاء کو تفصیل سے بریفنگ دی ، مقررین نے کہا کہ سوات مین گرشتہ سال بھر پور اقدامات کی وجہ سے اموات نہیں ہوئے اور ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے بھر پور اقدامات کئے گئے تھے ، تاہم ہمیں ایک بار پھر ڈینگی کے ممکنہ خطرے سے تمٹنے کیلئے چوکس رہنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ گھروں میں پانی کی ٹینکیاں اور دیگر جگہوں پر نظر رکھنا چاہئے ، اس موقع پر ضلع ناظم محمد علی شاہ اور تحصیل ناظم اکرام نے محکمہ صحت کے ساتھ پھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
490 total views, no views today


