ؔ سوات،سوات یونیورسٹی سیدو شریف کیمپس کے یوٹیلیٹی بلز تین ماہ سے ادا نہیں کئے گئے ، ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب کے حجرے میں قائم یونیورسٹی کیمپس کے بجلی اور گیس بلز تین ماہ سے بقایا ہیں، اور یونیورسٹی انتظامیہ نے بجلی گیس بلز گزشتہ تین ماہ سے ادا نہیں کئے گئے ، اس حوالے سے ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے یوٹیلیٹی بلز سوات یونیورسٹی انتظامیہ نے ادا نہیں کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات یونیورسٹی کیلئے کیمپس بغیر کسی معاوضہ کے دیا ہے، لیکن اگر وہ یوٹیلٹی بلز بھی ادا نہیں کرسکتے تو انتظامیہ بتایا، یا بلز ادا کرے، انہوں نے کہا کہ سوات کی ترقی اور یہاں پر سیاحت، روزگار، ترقی کیلئے بھر کوششیں کررہے ہیں، اور بہت جلد سوات کے عوام بہتری محسوس کرینگے۔
524 total views, no views today


