سوات، ضلع ملاکنڈ میں جرائم پیشہ عناصر کی کوئی جگہ نہیں‘ سماج دشمن عناصر کے خلاف پورے ضلعے میں گھیرا تنگ کر لیا گیا ہے صوبائی حکو مت کی طرف سے مکمل تعاون حاصل ہے ایم این اے ،ایم پی اے کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں تعلیم صحت اور صفائی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں مجھے پورے ضلعے میں سیاسی ، عوامی لوگوں سمیت ٹریڈ یونین و تاجر برادری کی بھر پور تعاون حاصل ہے کسی بھی معاشرے کی ترقی میں صحافیوں کی کر دار سے انکار نہیں کیا جاسکتا جرائم کے روک تھام کے حوالے سے ضلعے میں جوکام کیا ہے وہ اس سے پہلے سالوں میں نہیں ہوا تھا‘ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع ملاکنڈ و لیوی کمانڈنٹ خائستہ رحمان خان نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ جوکہ پورے ملاکنڈ ڈویژن کیلئے ایک حب کی حیثیت رکھتے ہیں اس ضلعے میں اگر جرائم پرقابو پایا جائے تو پوراڈویژن پر امن و امان ہوگا ضلع ملاکنڈ میں موجود منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ایک منظم طریقہ کا ر کے تحت کریک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پورے ضلعے میں جرائم پیشہ عناصر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے ہیں یہی وجہ سے کہ اس دھندے سے منسلک لوگ ضلع چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں اور یا جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہیں اغوا ء برائے تاوان کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،میرے ٹینویور میں ایک گاڑی اغواء ہوئی تھی جو بغیر تاوان کے برامد کیا گئی اس کے علاوہ منشیات کے سمگلنگ کا مکمل روک تھام ہواہے جس کی وجہ سے دیگر ضلعوں سوات ،شانگلہ ،بونیر ،دیر پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں اس کے علاوہ میری کوشش ہے کہ ضلع ملاکنڈ میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جائے ہم پلاننگ کے تحت ہسپتالوں اور سکولوں کے معائنے کر تے ہیں اساتذہ اور ڈاکٹروں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہیں کہ بچوں کی تعلیم اور غریب لوگوں کی صحت کے حوالے سے وہ اپنے ڈیوٹیوں میں غفلت نہ کریں اس کے علاوہ پولیس ،پٹواریوں اور دیگر سرکاری ملازمین کو بھی خصوصی ہدایات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ عوام کی خدمت میں کوئی کثر نہ چھوڑے، انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور میں صحافیوں کا خلوص دل سے قدر کر تا ہوں اور صحافیوں سے بھی توقع رکھتا ہوں کہ وہ مثبت صحافت کے زریعے معاشرے کی اصلاح اور ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ میرے تمام کاموں میں صوبائی حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈال رہی ہے بلکہ میرے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اس کے علاوہ ضلع ملاکنڈ کے تمام سیاسی اور منتخب نمائندے بھی تعاون کر رہے ہیں اور یہاں کے تمام لوگ چاہتے ہیں کہ ضلع ملاکنڈ میں مکمل امن و امان ہو اور یہ علاقہ جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے۔
642 total views, no views today


