سوات، کالام کے علاقہ کس کے مکین پانچ سالوں سے پینے کے پانی کی بوند بوند کر ترس رہے ہیں۔وزیر اعلی پرویزخٹک کا واٹر سپلائی سکیم بھی راس نہ آیا۔ایس آر ایس پی نے یورپی یونین اور صوبائی حکومت کے مشترکہ فنڈ سے 84لاکھ روپے کی واٹرسپلائی سکیم شروع کی تھی جس کا افتتاح وزیر اعلی پرویز خٹک نے دو سال پہلے کیا تھا مگر سکیم تاحال مکمل نہ ہوسکی ۔علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ ایس آر ایس پی سے بار بار رابطہ کے باوجود ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔ خواتین اور چھوٹے بچے میلوں پیدل دور جاکر سروں پہ پانی لارہے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے منصوبے کو فوری طور پر مکمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر سکیم کو فوری طور پر تعمیر نہ کیا جائے تو وہ احتجاجی مظاہروں پر اتر آئیں گے۔
572 total views, no views today
Comments


