خوازہ خیلہ ، پولیس کی مختلف کاروائیوں میں منشیات ، اسلحہ برآمد ، ملزمان گرفتار مقدمہ درج ، تھانہ خورشید خان شہید کے ڈی ایس پی آیاز محمود کے خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تاجبر خان کے نگرانی میں پولیس نفری کے ساتھ خوازہ خیلہ کے علاقہ چالیار میں کامیاب کاروائی کرکے 30 لیٹر شراب ، 530گرام چرس اور ایک عدد پستول برآمد کرلی جبکہ ملزم خالد ولد یوسف موقع پر گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، اس طرح دوسرے کاروائی میں صبا خان اور افضل خان سکنہ شالون مشکوئی تحصیل خوازہ خیلہ کے گھر پر چھاپہ مارکر ان کے گھر سے ایک عدد کلاشنکوف ، 5 عدد میگزین ، 2عدد بارہ بور بندوق ، جبکہ 73 کارتوس بر آمدکرلے ، پولیس نے ایک ملزم افضل خان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے ، خوازہ خیلہ پولیس نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خوازہ خیلہ پولیس منشیات اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی کرے گی اس موقع پر ڈی ایس پی آیاز محمود اور ایس ایچ او تاجبر خان نے کہا کہ خوازہ خیلہ کے ٹیم غیرقانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف انتہائی چوکس ہے اور خاص کر اے ایس ائی ذاہد اللہ ، شفیع اللہ ، نجیب اللہ و دیگر ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔
726 total views, no views today


