سوات، ریچ کے نام سے کلچر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کے تعاون سے شروع کئے گئے پراجیکٹ کے تحت پیمان المنائی ٹرسٹ نے سوات میں ٹولنہ ممبران کو سوات کے تاریخی مقامات کا مطالعاتی دورہ کرایاجس میں محمود غزنوی کے تاریخی مسجد،تا ریخی سٹو پی اور دیگر مقاتا ت شامل تھے۔ اس دورے میں نوجوان نسل کو پرانی روایات اورثقافت و تہذیب کے بارے میں آگاہی دی گئے۔ ریچ پراجیکٹ کے تحت اب تک پیمان ٹرسٹ سوات نے ثقافتی احیاء کے لئے سوات میں کئی سرگرمیاں انجام دیں ہیں جس سے عوام الناس میں بہت حد تک اپنی ثقافت سے اشنائی پیدا ہوئی ہے۔ ریچ سوات کے ضلعی کوارڈینٹر عثمانی گل نے کلچر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کے اس کاوش کو ثقافتی احیاء کے لئے مفید قرار دیا۔
812 total views, no views today
Comments


