مٹہ ، شدید بارشوں نے بریم تا شور مین روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی ۔عارضی راستے پر پانی اکر متعدد گاڑیاں پھنس گئی ۔مذکورہ مین روڈ پر پل بنانے کیلئے افتتاح دوسال پہلے کیا گیا تھا ۔لیکن تاحال لوگ پہلے پاک فوج کے ایمرجنسی پل اور اب عارضی راستے پر انے جانے پر مجبور ہے ۔لیکن بارشوں کی وجہ سے اب عارضی راستہ بھی بند ہوکر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔ مٹہ بریم تاشور مین روڈ بمقام جورہ اور نظر اباد پل نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو چکا ہے ۔اور متعدد گاڑیا ں روڈ میں پھنس کر عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے ۔یادرہے کہ مذکورہ روڈ جس میں بڑی تعداد میں پل بھی ہیں بنانے کیلئے دوسال پہلے وزیر اعلیٰ کے مشیر محب اللہ خان نے افتتاح کیا تھا ۔لیکن تاحال یہ روڈ اور پل تعمیر نہ ہوسکے ۔جس کی وجہ سے جورہ کی مقام پر عارضی راستہ بارشوں کی پانی میں بہہ کر روڈ بند ہوگیا ۔اور نظراباد میں بھی روڈ بند ہونے کا خدشہ ہے ۔علاقے سے منتخب کونسلرعبدالعظیم خان عرف بہادر خان اور علاقے کے عوام نے ذمہ دار احکام سے اس بند راستے کو جلد ازجلد کھولنے اور دونوں مقامات پر پل بنا نے کا پرزور مطالبہ کیا ۔
652 total views, no views today


