مینگورہ، خپل کور ماڈل کے آڈیٹوریم ہال میں خپل کور ماڈل سکول کے مڈل سیکشن کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریب میں سال 2015 ء میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ناظم جناب محمد علی شاہ تھے۔ اور صدارت تحصیل ناظم جناب اکرام خان نے کی۔ اس تقریب میں صدر خپل کور فاؤنڈیشن جناب رفیع الملک ، جناب محمد زبیر خان افیسر انچارچ پاکستان نیوی ریکورٹمنٹ اینڈ سلیکشن سوات کے علاوہ طلباء کے والدین اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں طلباء نے حاضرین کو محظوظ کرنے کیلئے ملی نغمے ، خاکے اور ٹیبلو پیش کئے جسے حاضرین نے پسند فرمایا اور خوب داد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ناظم محمد علی شاہ نے تعلیمی میدان میں خپل کور ماڈل سکول کے کردار کو سراہا اور طلباء کے بہترین تعلیمی و جسمانی تربیت کرنے پر خپل کور ماڈل سکول کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اور خپل کو رماڈل سکول سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔تحصیل ناظم اکرام خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات کہ خپل کور ماڈل سکول جیسے عظیم ادارے میں مدعو ہو اور اپنے خیالات کا اظہارکررہاہو۔بعد میں مہمان خصوصی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے ۔
796 total views, no views today


