سوات،چےئرمین ڈیڈک سوات ایم پی اے فضل حکیم نے خبردار کیا ہے کہ کسی کو ترقی اورخوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی سوات بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت مکمل کرنے اور منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں پر فوری کام شروع کی جائے ، ترقیاتی منصوبوں میں روڑے اٹکانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ ترقی وخوشحالی کی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی واضح ہدایت کردی گئی ہے انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ، غیر معیاری کام کرنے اور ناقص میٹرئیل استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی انہوں نے کہاکہ ہم نے بلڈنگ اور سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین اور دیگر ذمہ داروں کو اپنے دفتر طلب کرکے ان پر واضح کردیا ہے کہ مینگورہ شہر کے لنک سڑکوں کاکام فوری طورپر مکمل کیاجائے ، اور کالام ٹو مہوڈنڈ چونتیس کلومیٹر سڑک کی تعمیر کیلئے فوری طورپر پی وی ون تیار کی جائے انہوں نے کہاکہ ہم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کردی ہے کہ سیدوشریف کے نئے ہسپتال کیلئے لفٹوں کیلئے جو نو کروڑبیس لاکھ روپے منظور کئے گئے اس کا بھی فوری طورپر ٹینڈر جاری کیاجائے ، انہوں نے کہاکہ مدین ہسپتال پر جلد کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے اور ڈگری کالج مینگورہ کو رواں سال مکمل کرنے کی بھی سختی سے ہدایت کردی ہے انہوں نے کہاسنٹرل ہسپتال کے پرانے کیجولٹی میں ڈینٹل بلاک بنایاجارہا ہے اور اس کے لئے جو مشنری فراہم کی گئی وہ فوری طورپر لگایاجائے ایم پی اے فضل حکیم نے کہا کہ سوات میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ، اور ان جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ذمہ داروں کو اس بات کے پابندبنایاگیا ہے کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور منظور ہونیوالے منصوبوں پر فوری طورپر کام شروع کی جائے اس حوالے سے کسی قسم کی رورعایت نہیں کی جائے گی ، انہوں نے کہاکہ ان ترقیاتی منصوبوں میں روڑے اٹکانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی ، اور کسی کو ترقی وخوشحالی کے ان منصوبوں میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائیگی ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کا پیسہ عوام ہی پر خرچ کررہے ہیں وہ زمانہ گزر گیا جب قوم کا پیسہ مخصوص لوگوں کے جیبوں کے نذر ہوتا تھا، ہم عوام کے اس امانت کے امین ہیں اور ان کی امانت میں خیانت کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے ، کمیشن اور کرپشن کا دور گزر گیا ہے اب ہر کام میں شفافیت کو یقینی بنایاگیا ہے جو تحریک انصاف کا طرۂ امتیاز ہے۔
740 total views, no views today


