بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف پی کے 82کے سابق صدر انجینئر شرافت علی نے کہاہے کہ آئندہ آنے والے انٹراپارٹی الیکشن میں کارکنوں کے بے حد اسرار پر الیکشن میں حصہ لوں گا۔مجھے پارٹی کارکنوں نے ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا ہے جس پر میں ان کا بے حد مشکور ہوں ۔ممبرسازی کے سلسلے میں پورے ضلعے کا دورہ کرچکاہوں اور اب بھی مختلف علاقوں کا دورہ کررہا ہوں جس کا اصل مقصد پارٹی کی ممبرسازی ہے ۔ممبرسازی میں آئی ایس ایف،یوتھ ونگ اور تبدیلی رضاکار ممبرسازی میں بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ پارٹی کے اہم ستون یہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ممبرسازی مہم زور و شور سے جاری ہے اور اللہ تعالیٰ کی مہربانی ہے کہ اس دفعہ ممبرسازی ریکارڈ توڑہو رہی ہے ۔پارٹی کے تمام کارکن ممبرسازی میں بھرپور حصہ لے رہی ہے ۔پارٹی کارکن ممبرسازی کے دوران عمران خان کا وژن کے بارے میں عوام کو اگاہ کررہے ہیں ۔یہ ممبرسازی ائندہ عام انتخابات میں بہت اہمیت کے حامل ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنوں کا بے حد محبت اور اسرار پر ائندہ انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ لوں گا ۔انٹراپارٹی الیکشن میں کس عہدے پر الیکشن لڑوں گا اس کا فیصلہ پارٹی کے تمام کارکنوں کے باہمی مشاورت کے بعد ہوگا ۔اس وقت ہماری توجہ صرف اور صرف 31مارچ تک ممبرسازی پر مرکوز ہیں ۔
736 total views, no views today


