مینگورہ ، آل سوات رکشہ ڈرائیور یونین کے صدر ابراہیم خان خیل نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے رکشوں پر پاسنگ فیس میں اضافہ ہر گز قبول نہیں ، جان دینے کو تیار ہے لیکن اضافہ پاسنگ فیس دینے کو تیار نہیں ، ٹریفک انچارچ کو تبدیل کیا جائے تاکہ عوام اور رکشہ ڈرائیور کے مشکلات آسان ہوجائے ، اگر حکومت پاسنگ فیس اضافے کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو نامعلوم مدت تک ضلع بھر میں رکشوں کی پہیہ جام ہڑتال اور احتجاجی مظاہر ے شروع کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ حاجی بابا چوک میں رکشہ ڈرائیوروں کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر زرین خان ، حبیب اللہ ، اکرام اللہ دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا ، رکشہ ڈرائیوروں نے ابراہیم خانخیل کے حق میں نعربازی کی اور ٹریفک انچارج کی تبادلے کا مطالبہ کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبات حل کئے جائیں اگر ہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے تو ہم سڑکوں پر نکل کر احتجاجی تحریک شروع کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی ۔
474 total views, no views today


