مدین ، ڈسٹرک کونسل یو سی تیرات اور تحصیل کو نسل سیٹ یو سی تیرات پر زیر سماعت کیسوں کا فیصلہ سنا دیا گیا نو منتخب ڈسٹرک کو نسلر شجاعت علی خان اور تحصیل کو نسلر حا جی شیبر خان کے حق میں فیصلہ محفوط کیا گیا تفصیلات کے مطابق حا لیہ بلدیاتی الیکشن میں یو سی تیرتا میں ڈسٹرک کو نسل سیٹ کے لئے شجاعت علی خان اور تاج محمد کے درمیان مقابلہ ہوا جبکہ تحصیل سیٹ کے لئے حا جی شیبر خان اور شاہ ابدار کے درمیان مقابلہ ہوا الیکشن میں شجاعت علی خان اور حا جی شیبر خان اکثریت حا صل کر نے کی وجہ کامیاب ہو گئے تھے جبکہ تاج محمد اور شاہ ابدار نے فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا تھا اور الیکشن ٹریبونل سیشن کورٹ مینگورہ میں کیس داخل کر دیا گزشتہ روز عدالت نے کیس کا فیصلہ سنا تے ہو ئے شجاعت علی خان ڈسٹرک اور حاجی شیبر خان کو تحصیل کونسلر نامذد کرنے کا فیصلہ سنا دیا علاقے کے عوام میں عدالت اس فیصلے سے خو شی کی لہر دوڑ گئی اور عدالت کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ساتھ ہی منتخب نمائندوں کو مبارک باد بھی پیش کی اس موقع پر شجاعت علی خان نے کہاکہ عدالت کا فیصلہ عدل وانصاف کا فیصلہ ہے اور ہماری جیت عوام کی جیت ہے ۔
570 total views, no views today


