مینگورہ،یواے ای کے شیخ خلیفہ کی ہدایت پر متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،یو اے ای نے بہت بڑی مہم شروع کی ہے جس کے تحت 10.673ملین بچوں کو فیز تھری پراجیکٹ کے تحت قطرے پلائے جائیں گے ،یواے ای پاکستان اسسٹنٹس نے اپنے پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد صحت سب کیلئے اوربہتر مستقبل اور شیخ خلیفہ بن زید کی ہدایت پر انسانیت اورفلاح وبہبودہے،ان خیالات کا اظہار میڈیا تنظیم کے نمائندے شہریارشاہ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں اب بھی کہیں نہ کہیں سے پولیوکیسزسامنے آتے ہیں جو ایک قابل افسوس امر ہے تاہم یو اے ای حکومت نے یہاں سے پولیوکا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے پروگرام شروع کررکھا ہے جس کے تحت دوفیز مکمل ہوچکے ہیں جس جے دوران اکیس ملین بچوں کو پولیو ویکسین دی جاچکی ہے اوراب پروگرام کے تیسرے مرحلے یعنی فیز تھری میں دس ملین بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی،انہوں نے کہاکہ فیز تھری میں 66ریجن،پندہ ٹرائبل ،پچیس ڈسٹرکٹ ایریا ،خیبرپختونخوا،پاٹا،بلوچستان سندھ کراچی میں بچوں کو ویکسین دی جائے گی لہٰذہ اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے عوام کو تعاؤن کرنا ہوگا،اس موقع پر جواد،شہزاد اورذاکر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
464 total views, no views today


