بریکوٹ، تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقو ں میں سڑک کنارے محکمہ واپڈا کی طرف سے نصب کئے گئے گیارہ ہزار وولٹیج بجلی پولز گرنے کا خدشہ۔کسی بھی وقت انسان جان کے ضیاع ہونے کا سبب بن سکتے ہیں ۔ واپڈا کی ناقص کارکردگی،کرپشن اور نااہلی یہی نصب شدہ بجلی کے نصب شدہ کھمبے واضح ثبوت ہیں ۔ تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقے جن میں مانیار اور بریکوٹ چینوں گان بھی شامل ہیں میں کئی سالوں سے سڑک کنارے نصب بجلی کے پولزگاڑیوں کے ٹکر سے خراب ہوچکے ہیں جوکہ اب مکمل طور پر ٹیڑے ہوچکے ہیں اور کسی بھی وقت گر کر قیمتی جانوں کے ضیاع ہونے کا باعث بن سکتاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا کی طرف سے بجلی کے کھمبے سڑک کنارے نصب ہیں ۔زیادہ تر علاقوں میں سڑک کنارے ان کھمبوں میں بیشتر کھمبوں کو گاڑیوں کے ٹکر سے ٹیڑے ہوچکے ہیں اور کسی بھی وقت گر سکتے ہیں جو کہ انسانی جانوں کے ضیاع ہو نے کا سبب بن سکتا ہے ۔واپڈا والوں کو بار بار اس بارے میں علاقے کے عوام نے آگاہ کردیا ہے مگر ابھی تک واپڈا والوں نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا اگر یہی صوت حال رہی تو تیز ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے کسی بھی وقت گر سکتے ہیں اور سڑک کنارے ہونے کی وجہ سے بڑے حادثے کا سبب بن سکتاہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق واپڈا نے گاڑیوں کے مالکان سے جرمانہ بھی وصول کیا ہے تاکہ ان کھمبوں کو تبدیل کیا جائے مگر کئی سال گذر گئے مگر بدقسمتی سے ان کھمبوں کی تبدیلی پر واپڈا نے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاؤ ن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی نے کہاکہ محکمہ واپڈا وفاقی محکمہ ہے اس لئے وہ ہمارے صوبے کے ساتھ سوتلی ماں جیسا سلوک کررہاہے میں نے کروڑوں روپے واپڈا کو دئیے ہیں تاکہ میرے حلقہ نیابت میں بجلی کے مسائل حل ہوسکیں مگر محکمہ واپڈا کی کوشش یہی ہے کہ وہ سواتی عوام کو کس طرح ذہنی اذیت دیں اگر ان ناکارہ کھمبوں اور لٹکتے ہوئے تاروں سے کسی بھی قسم کے نقصانات رونماء ہوئے تو ایف آئی آر محکمہ واپڈا کے خلاف ہوگی۔سپرٹینڈنٹ واپڈا جاوید اقبال سے رابطہ کرنے پر انہو ں نے کہاکہ ہم نے اس کا تخمیمہ تیار کیا تھا جو کہ اب منظورہوچکا ہے بہت جلد ان کھمبوں کو تبدیل کردیا جائے گا ۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ دل نواز خان نے کہاکہ ناکارہ نصب شدہ بجلی پولز کے ہٹانے کے بارے میں جلد واپڈا کے اعلیٰ حکام کو طلب کروں گا ۔
764 total views, no views today


