مینگورہ، سوات کرش مشین مالکان ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیاہے کہ ڈی سی سوات دفعہ 144کی آڑ میں کرش مشینوں پر پابندی عائد کرنے سے بازرہیں،اس حوالے سے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے مالکان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے اس سے قبل بذریعہ محکمہ معدنیات سوات بھی پابندی عائد کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ایسوسی ایشن نے سینئرسول جج کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا جس میں حکم امتناعی جاری گیا اورصوبائی حکومت کو کرش مشین مالکان کیخلاف کارروائی سے روکاجبکہ سول جج کے حکم کیخلاف سیشن جج سوات اورہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی اپیلیں بھی خارج کردی گئیں ،انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر سوات کازیردفعہ 144کاحکم توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن ٹیکس فری زون ہے اورتحفظ آئین پاکستان میں دیاگیاہے ،ملاکنڈڈویژن کے عوام آئین کیخلا ف ہرقسم اقدامات کی مخالفت کریں گے۔
510 total views, no views today


