مینگورہ، سیدوشریف کے تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمودخالد نے کہاہے کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی تک اورمقامی حکومتوں کو اختیارات دئے بغیر بلدیاتی نظام سے عوام کو کسی قسم کا فائدہ پہنچنے کا کوئی امکان نہیں،بے اختیار بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلئے کچھ نہیں کرسکتے ،حکومت کو چاہئے کہ اپنے وعدے کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دے،بلدیاتی اختیارات کے حوالے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اختیارات نہ ملنے کی صورت میں مقامی حکومتوں کا قیام قومی خزانے پر بوجھ ہے اگر حکومت عوامی مسائل کے حل میں مخلص ہے تو پھروہ نمائندوں کو اختیارات کیوں نہیں دے رہی ہے اوراختیارات کو صوبائی ممبران اوروزرا تک کیوں محدودرکھے ہیں،انہوں نے کہاکہ عوام بلدیاتی سسٹم کے ذریعے اپنے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں مگر انصاف اورتبدیلی کے نام پر قائم حکومت نے تاحال تمام اختیارات اپنے پاس رکھے ہیں جس کی وجہ سے عوامی مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہاہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد ازجلدبلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دے تاکہ وہ عوامی مسائل حل کرسکیں۔
412 total views, no views today


