بریکوٹ ، پاکستان تحریک انصاف تبدیلی رضا کار کے زیر اہتمام بریکوٹ بازار میں ممبرسازی کیمپ کا انعقاد ،سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے ممبرسازی کردی ۔وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی اور ممبرصوبائی اسمبلی عزیزاللہ خان گران نے کیمپ کا دورہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بریکوٹ بازار میں پاکستان تحریک انصاف رضاکار ٹیم سوات نے ایک روزہ ممبرسازی کیمپ کا اہتمام کیا ۔اس موقع پر یوتھ ونگ جنرل سیکرٹری تحصیل بریکوٹ عزیز اقبال ،رضاکار ٹیم کے ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر وسیم اکرم،لیاقت علی،میاں اعجاز الحق،سردار عالم،انصاف یوتھ ونگ ضلع سوات کے ظفرخان ،غفران خان ،گوہر علی ،تحصیل نائب ناظم عزت الرحمان ، سابق تحصیل بابوزئی صدر اقبال محمود خان ،اقلیتی ضلعی کونسلر بلدیو کمار،سمیع اللہ ،نائب ناظم واجد خان شلمانی سہیل سلطان ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے ۔کیمپ میں پارٹی کارکنوں نے بہت دلچسپی لی اور تقریباً 500تک ممبرسازی کی گئی ۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اس دفعہ ریکارڈ ممبرسازی ہورہی ہے جسکی اصل وجہ موجودہ صوبائی حکومت پر عوام کا بھرپور اعتماد ہے ۔
640 total views, no views today


