بریکوٹ، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت تعلیم وصحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ صوبے کا سب سے بڑے مسائل یہی ہیں ۔صوبائی حکومت نے تعلیم و صحت میں کافی حد تک اصلاحات کرچکے ہیں جبکہ مزید اصلاحات کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔گذشتہ ادوار میں سرکاری ہسپتالوں سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا تھا جبکہ ہماری حکومت نے مزید ہسپتالوں کی تعمیر کے بجائے موجود ہ صحت کے اداروں کو مزید موثر بنانے کیلئے عمل اقدامات اٹھارہی ہے انشاء اللہ سرکاری ہسپتالوں میں وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جوکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہوتی ہیں ۔سرکاری ہسپتالوں میں حاضر ی کو یقینی بنانے اور مریضوں کے مشکلات دور کرنے کے لئے بائیومیٹرک سسٹم کا نظام متعارف کردیا ہے ۔بریکوٹ ہسپتال کی بہترین کارکردگی پر صوبائی وزیر صحت نے تعارفی سرٹیفیکٹ سے بھی نواز ا ہے جو کہ اس ہسپتال کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پربریکوٹ سول ہسپتال انچار ج ڈاکٹرسلمان مستعان نے معاؤن خصوصی کو تمام صورت حال سے اگاہ کردیا۔دورے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور ضلعی اقلیتی کونسلر بلدیو کمار ،جنرل کونسلرحسین خان ،جنرل کونسلر نیاز گل ،جنرل کونسلر سمیرپراچہ،عبدالجلال خان ،خادم خان سپین دا،یوتھ ونگ کے تحصیل بریکوٹ کے جنرل سیکرٹری عزیر اقبال ،کسان کونسلر جاوید خان کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ سابقہ ادوار میں صحت کے محکمے کو بری طرح نظرانداز کیا گیا تھا جس کی وجہ سے آج عوام صحت کے مسائل سے بری طرح سامنا کررہے ہیں مگر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قلیل مدت میں صحت کے مسائل پر خصوصی توجہ دے کر کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے ۔سرکاری ہسپتالوں میں متعین سٹاف مریضوں کے ساتھ بھرپور تعاون اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ غریب عوام مہنگے علاج معالجے سے بچ سکیں ۔آخرمیں معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجد علی نے بریکوٹ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور بہترین انتظامات پر انچارج ڈاکٹر سلمان مستعان کی کارکردگی کو سراہا۔
632 total views, no views today


