سوات،پاکستان تحریک انصاف سوات کے جنرل سیکرٹری محمود زیب خان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ، باخبر ذرائع کے مطابق محمد زیب اگلے دو دنوں میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرلیں گے، ذرائع کے مطابق محمود زیب اور امیر مقام کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ، جس کے بعد اگلے دو دنوں تک وہ اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کریں گے،
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمود زیب کو متوقع طورپر ٹکٹ دیئے جانے کا بھی امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ محمودزیب ضمنی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ ڈاکٹر حیدر کو دینے پر سخت ناراض تھے، جس کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کرلیا ، محمد زیب خان حالیہ پارٹی الیکشن میں ضلع سوات کیلئے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے تھے اور گزشتہ انتخابات میں انہوں نے پی کے چھیاسی سے پی ٹی ائی کے پلیٹ فارم سے الیکشن بھی لڑاتھا لیکن ان کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی، قیموس خان کو نااہلی کرنے کے بعد دوبارہ الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے اے این پی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ڈاکٹر حیدر کو پارٹی ٹکٹ دیا تھا، جس کے بعد پارٹی اور محمود زیب کے درمیان سخت اختلافات پیدا ہوگئے تھے، جس کے بعد محمود زیب نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ، محمود زیب کا پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے بعد پی کے چھیاسی میں ن لیگ مضبوظ ہوگئی ہے ۔
676 total views, no views today


