سوات، سوات میں غیر قانونی جنگلات کاٹنے اور سمگلروں کے خلاف عدالتوں میں آٹھ ہزار مقدمات درج کئے جاچکے ہیں محکمے کے دس اہلکاروں کے خلاف انکوائری جاری ہے۔ ڈی ایف او شوکت فیاض، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر شوکت فیاض نے میڈیا کو بتایاکہ ضلع سوات میں غیر قانونی طورپر جنگلات کاٹنے اور ٹمبر مافیاکے خلاف سخت کاروائی جاری ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے خصوصی ہدایات پر جنگلات کی حفاظت جاری ہے اور اس سلسلے میں اب تک آٹھ ہزار مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر التوا ہے انہوں نے کہاکہ غیر قانونی طورپر جنگلات کاٹنے یا ٹمبر مافیاکے خلاف سخت کاروائی جاری ہے اس سلسلے میں کئی بااثر لوگوں کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے ۔ مزید انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات کے کئی اہلکاروں کے خلاف بھی ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر انکوائری جاری ہے انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت نے سونامی بیلن ٹریز پراجیکٹ کے نام پر جنگلات لگانے کا سلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں لوگ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔
674 total views, no views today


