مینگورہ، مینگورہ شہر کے ڈاکخانہ روڈ پر کچے مکان کا چھت گرنے سے ماں دو بیٹیوں اور ایک کمسن بچہ سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ۔مینگورہ کے نواحی علاقہ ڈاکخانہ روڈ پر واقع مراد نامی شخص کے کچے مکان کا شہتیر ٹوٹنے نے سے ایک عدد کمرہ اور باورچی خانہ اہلخانہ پر آگرا ،جس کے نتیجے میں نوید علی کے بیوی مسماۃ روقیہ،دو بیٹیاں مرجان، ملیحہ اور کمسن بیٹا سمیع ملبے تلے دب گئے مقامی پڑوسیوں نے فوری طورپر ملبہ ہٹاکر ملبے تلے دبے ہوئی افراد کو نکال دیا اورسیدو ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر زخمی ہونے والے ماں اور تین بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔۔
784 total views, no views today
Comments


