سوات، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی منظور خان کی ہدایت پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اضافی کرائے لینے والے ڈرائیوروں کے خلاف کا روائی جاری ، بھاری جرمانے عائد ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئے ٹرانسپورٹ کرایہ نامے سے زائد کرایے وصول کرنے والے ڈرائیوروں سے ہزاروں روپے جرمانہ وصول کرلیا گیا ، سواریوں سے لئے گئے اضافی کرایہ واپس کر دی گئی ، گزشتہ روز بھی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی منظور خان کی ہدایت پرریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری کی طرف سے عدنان شاہ نے موبائل موٹر پولیس انچار چ کے ہمراہ سوات کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے مختلف گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو زائد کرائے وصول کرنے پر چالان کیا ، ڈرائیوروں نے عوام سے جو اضافی کرائے لی تھی وہ واپس کر دی گئی ، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ کرائے لینے والے ڈرائیوروں کی خلاف ضرور قانونی کاروئی عمل میں لائی جائیگی ، انہوں نے بتایا کہ کل ہم نے 47 گاڑیوں کو چالان کردیا جس میں کئی گاڑیوں کو 5000 روپے کا چالان دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہر علاقے کا اپنا اپنا کرایہ مقرر کیا گیا ہے جس سے زیادہ لینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی ، انہوں علاقے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ اس اپریشن میں بھر پور تعاون کریں،
737 total views, no views today


