مینگورہ، مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ولایت خان نے ساتھیوں اور خاندان سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،اس حوالے یونین کونسل بنڑ قومی وطن پارٹی کااجلاس منعقدہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو اور دیگر نے کہاکہ عوام جان چکے ہیں موجود دورمیں صرف قومی وطن پارٹی ہی ان کی صحیح معنوں میں خدمت کررہی ہے اور پختون قوم کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے،انہوں نے کہاکہ ولایت خان کی شمولیت سے پارٹی کو مزید استحکام ملے گا ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ انہیں قومی وطن پارٹی میں احترام دیا جائے گا،اس موقع پر یحییٰ خان،حیات خان،یوسف خان،انوراقبال بالے اورپارٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
604 total views, no views today
Comments


