سوات، ایم این اے عائشہ سید نے سوات میں بچوں کو سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز کردیا،سوات سے خواتین کے مخصوص نشست پر منتخب جماعت اسلامی کے ایم این اے عائشہ سید نے سیدوشریف ڈی سی آفس میں ایک اعلی سطح کے اجلاس سے کیا اجلاس میں سوات کے مختلف علاقوں منتخب کونسلروں جماعت اسلامی کے خواتین ممبران اور محکمہ تعلیم کے اعلی اہلکاروں نے شرکت کی اس موقع پر عائشہ سید نے کہاکہ ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ ضلع بھر کے تمام بچوں کو تعلیم کی سہولت دیں اور کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ رہ پائے انہوں نے منتخب کونسلروں کوبھی ہدایات جاری کی کہ داخلہ مہم میں بھرپور حصہ لیں اور ملک کے نونہالوں کو سکول میں داخل کرائیں۔ اس سے قبل عائشہ سید نے ضلع نائب ناظم عبدالجبار سے بھی ملاقات کی اس موقع پر ضلع کونسلر نسیم آختر اور دیگر ارکان بھی موجود تھے، عائشہ سید نے اس موقع پر کہاکہ عوام کو درپیش تمام مسائل پر غور کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ گرمی کے موسم میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
558 total views, no views today


