کوزہ بانڈی ، سوات یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کو ٹاون شپ کانجو کے چار مختلف بلاکس کو شفٹ کر دئے گئے ،اساتذہ اور طلباء نے سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔یاد رہے کہ دو ہزار دس میں شروع ہونے والا سوات یونیورسٹی کو پہلے عارضی بلڈنگ اوڈیگرام اور سیدوشریف میں کلاسز کا آغاز ہوا اور بلڈنگ کیلئے گلی باغ چارباغ کے احاطے میں تعمیراتی کام شروع ہے جبکہ بدقسمتی سے گزشتہ سال آنے والا زلزلے میں سوات یونیورسٹی کے عارضی بلڈنگ کو نقصان پہنچ گیا ہے جس کے باعث کلاسز کو معطل کرکے دوسرے جگہ میں کلاسز کیلئے بلڈنگ تلاش کرنے کے کوششیں کررہے تھے ۔ تحصیل کبل کے علاقہ ٹاون شپ کانجو کے علاقے میں چار مختلف بلاکس جس میں سیکٹر ڈی ، پی ٹی سی ایل بلڈنگ ، کانجو ون اور کانجو ٹو کے نام کلاسز کا اغاز ہوا اس موقع پر سوات یونیورسٹی کے پرووسٹ فدا حسین نے سوات نیوز ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کو ایمرجنسی کے بنیاد پر کانجو ٹاون شپ کے مختلف چار بلڈنگ میں شفٹ کردئے گئے انہوں نے ٹرانسپورٹ کے مسئلے کے حوالے سے کہا کہ سیکورٹی کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہے یونیورسٹی کے ساتھ چھ بس ہے اور ہم طلباء کے ان مسئلے کو حل کرنے کیلئے اقدامات کے کوششیں کرینگے ۔سوات یونیورسٹی کے منتقل ہونے کے بعد چاند فورم رپورٹ میں مختلف شعبوں کے طالب علموں تیمور خان ،عبدالرحیم ، عمران سعید ،ثناء اللہ اور دیگر نے کہا کہ ایک جگہ پر یونیورسٹی کو منتقل کرنا احسن اقدام ہے لیکن ہمیں کچھ مسائل ٹرانسپورٹ اور ہاسٹل کے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹاون شپ میں ٹرانسپورٹ کا بہت بڑا مسئلہ ہے ہمیں جلد از جلد ٹرانسپورٹ فراہم کریں اور یونیورسٹی انتظامیہ ہاسٹل کے حوالے سے بھی اقدامات کی جائے ۔
954 total views, no views today


