بریکوٹ، پاکستان بیت المال چائلڈ سپورٹ پروگرام کے تحت سوات کے مختلف علاقوں میں 2اپریل سے مستحق طلبہ میں رقم تقسیم کا عمل شروع ہوگا ۔پاکستان بیت المال سوات کے مطابق یوسی بریکوٹ ،یوسی غالیگے،یوسی کوٹہ کے لئے ڈاکخانہ بریکوٹ ،یوسی چارباغ کے لئے ڈاکخانہ چارباغ،یوسی خوازہ خیلہ کے لئے ڈاکخانہ خوازہ خیلہ جبکہ یوسی کوکارئی کے لئے ڈاکخانہ کوکارئی مختص کئے گئے ہیں۔طلباء و طالبات میں رقم کی تقسیم کا یہ عمل26اپریل تک جاری رہے گا ۔طلبہ کے والدین رقم کی وصولی کے لئے اپنے ساتھ شناختی کارڈ بمعہ فوٹو سٹیٹ لائیں ۔کسی بھی مسلئے کی صورت میں پاکستان بیت المال سوات سے رابطہ کریں ۔
586 total views, no views today
Comments


