مینگورہ، قومی وطن پارٹی نے یونین کونسل ارکوٹ ،ویلج کونسل اور یونین کونسل شورمیں تنظیمیں قائم کردیں،مزید یونین کونسلوں میں تنظیمیں قائم کی جارہی ہیں،اس حوالے سے گذشتہ روز علاقہ سیج بنڑ مٹہ میں آگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین صدیق علی خان کی صدارت میں قومی وطن پارٹی کا اجلاس ہواجس میں شرکاء نے تنظیمیں امورپر گفتگو کی اورمتفقہ طورپر تنظیموں کا اعلان کردیا ،اس موقع پر زونل چیئرمین فضل رحمان نونواورضلعی صدر شیربہادرزادہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوات بھر میں تنظیموں کے قیام کیلئے سرگرمیاں جاری ہیں اور مقصد کیلئے قائم کردہ کمیٹی کام کررہی ہے اورعنقریب یونین کونسلوں اورویلج کونسلوں کی سطح پر تنظیمیں قائم کی جائیں گی،انہوں نے کہاکہ نئی تنظیمیں پارٹی کا پیغام گھرگھر اور ہرفرد تک پہنچائیں،اس موقع پر اصغر علی،بہرام خان عثمان خیل،فرمان علی اورپارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
504 total views, no views today


