بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی کے پارٹی رکنیت کے خاتمے پر مرکزی الیکشن کمیشن نے ایکشن لے لیا ہے ۔شرافت علی کو صوبائی الیکشن کمشنر نے طلب کرلیا ۔الیکشن کمیشن بورڈ نے ان سے وضاحت طلب کرلی ۔انجینئر شرافت علی نے لگائے گئے الزامات کی بھر پور دفاع کی ۔ 22اپریل 2016کو پی ٹی آئی صوبائی الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفیکشن کے ذریعے انجینئر شرافت علی کی پارٹی رکنیت منسو خ کی تھی جس پر انجینئر شرافت علی نے صوبائی الیکشن کمیشن کو نظرثانی کی اپیل کردی جسے منظور کر لیا گیا جس پر مرکزی اور صوبائی پارٹی الیکشن کمیشن نے ایک بورڈ تشکیل دے کر شرافت علی کو طلب کرکے وضاحت طلب کرلی۔اس سلسلے میں انجینئر شرافت علی سے رابطہ کرنے پر کہاکہ میرے اوپر جو الزامات تھے میں نے الیکشن کمیشن کو تفصیلی وضاحت کی جس پر میں مرکزی اور صوبائی الیکشن کمیشن کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے وضاحت کا موقع دے کر نظرثانی کی اپیل پر بھر پور ایکشن لیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف انصاف و میرٹ پر مبنی فیصلے ان کا شیوہ ہے اور مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ میر ی رکنیت دوبارہ بحال ہو جائے گی۔
564 total views, no views today


