کبل، تحصیل کبل فیڈر تھری پر ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری،کاروبار زندگی مفلوج ،عوام بے بس حکام خاموش تماشائی ، کبل فیڈر تھری پر ناروا لوڈ شیڈنگ نے عوام کے ناک میں دم کررکھا ہے مرمت کے بہانے پورا پورا دن بجلی غائب رہنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے کاروباری حضرات شدید متاثر ہورہے ہیں بجلی کے غیر اعلانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ کے آگے لوگ بے بس ہوچکے ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ارباب اختیار نوٹس لے کر کبل فیڈر تھری پر بجلی کے ناروا بریک ڈاؤن کے خلاف جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں بصورت دیگر عوام شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔
590 total views, no views today
Comments


