سوات، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد سلیم مروت کا یو، این، ڈی، پی کے ممبران کیساتھ اہم اجلاس ہوا اجلاس میں ڈی پی او سوات نے یو این ڈی پی کے وفد کو پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنے پر بحث کی،ڈی پی او سوات نے کہا کہ عوام کی مشکلات میں حد سے ذیادہ کمی لائی ہے ،عوام کے تعاؤن سے پولیس نے جرائم کے خاتمہ میں کامیابی حاصل کی ہے اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن اپریشن جاری ہے ،ضلع بھر کے تمام چیک پوسٹوں پر بھی جرائم پیشہ افراد پرکھڑی نظر رکھی جارہی ہے ،سوات بھر میں کمسن ڈرائیوروں کیخلاف اپریشن کیوجہ سے ٹریفک حادثات میں کمی آئی ہے ،جب سے اپریشن کا آغاز ہواہے،بہت کم واقعات رونماء ہو ئے ہیں ،اس سے پہلے ہر روز درجنوں حادثات ہوتے تھے جس سے کمسن ڈرائیور تو جاں بحق ہورہے تھے یا جسم کے اعضاء سے محروم ہورہے تھے،سوات پولیس عوام کی خادم تھی اور خادم رہیگی ،سوات پولیس بھی عوام کیساتھ تعاؤن کریں ،عوام کے خدمت کیلئے میرے آفس کے دروازے کھلے ہیں،اس موقع پر یو ،این، ڈی، پی کے ممبر ز شاز،پال ،قاسم اور اعجاز نے پولیس کے کارکردگی کو سراہا،اور ڈی پی او سوات نے امید ظاہر کی کہ عوام کیساتھ اس طرح کاطریقہ کار مزید جاری ر کھینگے،چونکہ عوام کے بغیر جرائم کے خاتمہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے،ممبرزنے کمسن ڈرائیوروں کیخلاف اپریشن کو سراہا جس سے ٹریفک حادثات میں کمی آ ئی ہے اور نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ سپیڈ وولنگ سے اجتناب کریں ، اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کو اگاہ کریں
564 total views, no views today


