سوات، سوات اخبار فروش یونین کے انتخابات مکمل ، عبدالوہاب گروب بھاری اکثریت سے کامیاب ، سوات اخبار فروش یونین کے انتخابات گزشتہ روز سوات پریس کلب میں سابق صدر اخبار فروش وپشاور عبدالحلیم ، انور خان ، یوسف شاہ ، محمد فیاض اور محمد رفیق کے زیر نگرانی ہوئے ، جس میں وہاب گروپ نے 22 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل فدا گروپ نے 13 ووٹ حال کئے ، اس موقع پر اخبار فروش رہنماؤں ، سوات یونین آف جرنلسٹ کے صدر حضرت بلال ، سوات پریس کلب کے صدر رشید اقبال ، نومنتخب اخبار فروش صدر عبدالوہاب اور فدا نے خطاب کرتے ہوئے اخبار فروشوں کے الیکشن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ، اپنی طرف سے ہر ممکن تعاؤن کی یقین دہانی بھی کرائی، اس موقع پر اخبار فروش رہنماؤں نے منتخب کابینہ سے حلف لیا
538 total views, no views today


