سوات، زیادہ کرائے وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف اپریشن جاری ، بھاری جرمانے عائد ،سواریوں سے زائد لی گئی کرائے واپس لے لی گئی ، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی منظور احمد خان کی ہدایت پر ریجنل اتھارٹی ٹرانسپورٹ سوات کی جانب سے عدنان شاہ نے سوات کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے ، سواریوں سے لئے گئے زائد کرائے واپس کردی ، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کی روسے سرکاری کرایہ نامہ مقرر کردی گئی اور اس کے باوجود ڈرائیور زسواریوں سے زائد کرائے وصول کررہے ہیں یہ ہمیں گز منظور نہیں اور اس کے حوالے اپریشن جاری رہیگا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے موبائل موٹر پولیس انچار چ کے ہمراہ بریکوٹ ، لنڈاکے اور شموزئی کے علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 182 گاڑیوں کو چالان کرکے 110300 روپے جرمانہ وصول کیا گیا،انہوں نے کہا کہ یہ اپریشن جاری رہیگا اور جو بھی قانون کی خلاف ورزی کریگا ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
788 total views, no views today


